سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے پیر کے روز قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی سادہ مگر باوقار تقریب سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے پیر کے روز قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی سادہ مگر باوقار تقریب سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے حلف برداری کی کارروائی چلائی جبکہ سپریم کورٹ کے افسران اور عملے کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔









