اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) جسٹس میاں ثاقب نثارنے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ہفتہ کو ایوان صدراسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدرمملکت ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف …
جسٹس میاں ثاقب نثارنے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) جسٹس میاں ثاقب نثارنے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ہفتہ کو ایوان صدراسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدرمملکت ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف آرمی سٹاف قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزراء، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان ، مسلح افواج کے سربراہان،سپریم کورٹ کے ججوں، غیرملکی سفارتکاوں اورسنئیر وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔








