جسٹس گلزار احمد جیسے ججوں نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیئے، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کے لیے آئینی ترامیم پر غور کرنا چاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے ٹویٹس

94
‏عثمان مرزا کیس میں متاثرین کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا ، جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت انتہائی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو رہے ہیں،

انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر تاریخی سٹینڈ لیا، اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیئے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کے لیے آئینی ترامیم پر غور کرنا چاہئے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کے لیے سر جوڑیں۔