جعلی اور مہنگی کھادیں،زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں سے ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا سخت ایکشن

159

کمالیہ 26 جون (اے پی پی):جعلی اور مہنگی کھادیں، زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں سے ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا سخت ایکشن جاری ہے ۔ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا بغیر لائسنس غیر قانونی اور زائدالمیعاد زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے محمد اصغر شاہداسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ بغیر لائسنس غیر قانونی اور زائدالمیعاد زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی۔158,460 روپے سے زائد مالیت کی 11.600لیٹرز اور 2.640کلوگرام غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات برآمدکی ۔

محمد اصغر شاہداسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ نے کہا کہ جعلی اور مہنگی کھادیں/ زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔\