اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی اپیل پر احتساب عدالت کا فیصلہ فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔منگل کو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے سمٹ بینک کے 12 ارب روپے کے …
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب کی اپیل پر احتساب عدالت کا فیصلہ فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی اپیل پر احتساب عدالت کا فیصلہ فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔منگل کو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے سمٹ بینک کے 12 ارب روپے کے منجمند کردہ شیئرز ڈی فریز کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ، عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت نے وجوہات بیان کی ہیں کہ کیوں یہ آرڈر دیا گیا۔ عدالت نے نیب کو کیس سے متعلق تمام دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔








