جمعہ کو کاروبار کھلے رہیں گے، تاجر کسی ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں،سردار طاہر محمود

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ جمعہ کو کاروبار کھلے رہیں گے، تاجر کسی ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں،پہلے ہی سڑکوں کی بندش کے باعث تاجروں کا بہت نقصان ہوچکا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ کاروباری حالات کسی ہڑتال …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ جمعہ کو کاروبار کھلے رہیں گے، تاجر کسی ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں،پہلے ہی سڑکوں کی بندش کے باعث تاجروں کا بہت نقصان ہوچکا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ کاروباری حالات کسی ہڑتال کے متحمل نہیں ہوسکتے،آئے روز دھرنوں اور ہڑتالوں سے معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کا تاجر حصہ نہیں بنیں گے۔