جمہوریت عوام کے مسائل کے حل کے لئے بہترین نظام ہے، رانا مشہود احمد خان

120
Rana Mashhood Ahmed
Rana Mashhood Ahmed

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کے مسائل کے حل کے لئے بہترین نظام ہے،دھرنے اور انتشار کی سیاست کے رویے غیر جمہوری طرز عمل کے حامل ہیں۔اتوارکو جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کے مسائل کے حل کے لئے بہترین نظام ہے۔

جمہوریت لوگوں کو اپنی اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی اقدار کا تعین کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ جمہوریت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے۔ دھرنے اور انتشار کی سیاست کے رویے غیر جمہوری طرز عمل کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو درپیش چیلنجز کا حل متحرک اور فعال جمہوری عمل میں مضمر ہے۔ اس دن کا مقصد عوام میں جمہوریت کے استحکام کے لئے شعور بیدارکرنا ہے۔ جمہوری عمل ترقی کےساتھ مربوط کرنا ہوگا،یہی بقا اورکامیابی کا راستہ ہے۔