جمہوریت کا تسلسل ہی دہشت گردی سمیت تمام مشکلات کا بہترین حل ہے،وفاقی وزیر انجنیئر خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل ہی دہشت گردی سمیت تمام مشکلات کا بہترین حل ہے، گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ہمارے امن اور نظام کو تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن انہیں ان کے …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل ہی دہشت گردی سمیت تمام مشکلات کا بہترین حل ہے، گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ہمارے امن اور نظام کو تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن انہیں ان کے ناپاک عزائم میںکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جونہی اقتدار سنبھالا ہماری قیادت نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات شروع کیے، ہم یہ تو نہیں کہتے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ موجودہ حکومت کے شروع کردہ آپریشن ضرب عضب سے آج ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کافی بہتر اور پر امن ہے جو ترقی بھی کر رہا ہے۔

Leave a Reply