اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن 2018ءکی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ ہم جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں‘ کمیٹی مکمل بااختیار ہوگی‘ دونوں اطراف سے الیکشن 2018ءکی تحقیقات کے لئے جس جذبے کا اظہار کیا گیا ہے اسی …
جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں‘ انتخابات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی مکمل بااختیار ہوگی‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن 2018ءکی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ ہم جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں‘ کمیٹی مکمل بااختیار ہوگی‘ دونوں اطراف سے الیکشن 2018ءکی تحقیقات کے لئے جس جذبے کا اظہار کیا گیا ہے اسی جذبے کے تحت ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے الیکشن کے بعد مطالبہ کیا اور الیکشن 2018ءپر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس پر تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم کی موجودگی میں فیصلہ کیا کیونکہ پی ٹی آئی شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم قوم کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہیں۔ وزیراعظم پہلے دن ہی یہ اعلان کرنا چاہتے تھے مگر ماحول نے اجازت نہ دی۔ ہم نے شفافیت سے آگے بڑھنا ہے۔ اگر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا ہے تو اس اصول کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔








