جمہوریہ کانگومیں اقوام متحدہ کی امن فورس میں شامل ایک اورپاکستانی امن فوجی نے جام شہادت نوش کرلیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) عالمی امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کے دوران جمہوریہ کانگومیں اقوام متحدہ کی امن فورس میں شامل ایک اورپاکستانی امن فوجی نے جام شہادت نوش کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی صوبہ کیو میں بکارہ کے 96کلومیٹر مغرب میں لولیمبا کے مقام پر پاکستانی …

راولپنڈی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) عالمی امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کے دوران جمہوریہ کانگومیں اقوام متحدہ کی امن فورس میں شامل ایک اورپاکستانی امن فوجی نے جام شہادت نوش کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی صوبہ کیو میں بکارہ کے 96کلومیٹر مغرب میں لولیمبا کے مقام پر پاکستانی پیس کیپپنگ قافلہ پر مسلح باغیوں نے حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں میں نائیک نعیم رضاءشہید اورسپاہی بلال زخمی گیا۔