جمہوریہ کانگو امن مشن ہیلی کاپٹر حادثہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ ۔30مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں امن مشن کے ہیلی کاپٹر حادثے پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 6بہادر پاکستانی امن اہلکاروں نے جام شہادت نوش …

اقوام متحدہ ۔30مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں امن مشن کے ہیلی کاپٹر حادثے پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 6بہادر پاکستانی امن اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے ،انہوں نے جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعیناتی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دی۔

انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمیشہ ہماری دعائوں میں رہیں گے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستانی سفیر منیر اکرم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور حادثے کی جامع اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔