جمہوری ملک میں ووٹ کی طاقت ایک بنیادی ستون ہے،ریجنل الیکشن کمشنر

102

ایبٹ آباد۔ 06 دسمبر (اے پی پی):ریجنل الیکشن کمشنر ایبٹ آبادذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ ہر جمہوری ملک میں ووٹ کی طاقت ایک بنیادی ستون ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ لوگوں کی آواز مستقبل کی تشکیل کرے،ضروری ہے کہ ووٹ کی ناقابل انکار اہمیت کو اجاگر کیا جائے ۔

جمعہ کو یہاں ووٹر ڈے کے قع پر ریجنل آفیسر کا کہنا تھاکہ ووٹ جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھتا ہے،ہر سال 7 دسمبر ووٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے،ووٹنگ وہ بنیادی ذریعہ ہے جس سے شہری جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہیں۔

یہ افراد کو حکومتی پالیسیوں اور ملک کی مجموعی سمت پر اثر انداز کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ووٹنگ ایک طاقتور آلہ ہے جن کے زریعے رہنماؤں کو ان کے اقدامات اور فیصلوں کے لئے جوابدہ بنایا جا سکتا ہے،انتخابات میں حصہ لے کر شہری اچھی حکومت کی حوصلہ افزائی اور عوامی مفاد کے خلاف پالیسیوں یا طریقوں کو چیلنج کر سکتے ہیں۔