جمیل احمد گورنر سٹیٹ بینک تعینات ، وزارت خزانہ سے نوٹیفکیشن جاری

59
جمیل احمد گورنر سٹیٹ بینک تعینات ، وزارت خزانہ سے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):حکومت نے جمیل احمدکوگورنر سٹیٹ بینک تعینات کر دیاہے۔

جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی سفارش اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956(ترمیمی2022کے سیکشن 11A1کے تحت جمیل احمد کو 5سال کی مدت کے لئے گورنر سٹیٹ بینک تعینات کردیاہے۔وہ فوری طورپر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔