اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جناح سکوائر کم لاگت اور کم وقت پر معیاری طریقے سے مکمل کیا گیا ۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ز انوشہ رحمٰن ، دنیش کمار اور پلوشہ خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے بورڈ کے تحت کام …
جناح سکوائر کم لاگت اور کم وقت پر معیاری طریقے سے مکمل کیا گیا ، وزیر مملکت طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جناح سکوائر کم لاگت اور کم وقت پر معیاری طریقے سے مکمل کیا گیا ۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ز انوشہ رحمٰن ، دنیش کمار اور پلوشہ خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے بورڈ کے تحت کام کرتا ہے،
جناح سکوائر میں دو انڈر پاس اوور ہیڈ برج بنائے گئے ہیں، یہ 14 کلومیٹر طویل سڑک ہے، اس کا معیاری کام کم وقت اور کم لاگت پر مکمل ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ دور حکومت میں اسلام آباد کے بنیادی ڈھانچے نے ترقی کی ، پیپرا رولز اور ڈیزائن کے مطابق اسے مکمل کیا گیا ہے، اس پر پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے۔








