نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمدا سحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی فعال شرکت کیلئے قریبی رابطوں اور تیاری کو یقینی بنایا جائے
جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی فعال شرکت کیلئے قریبی رابطوں اور تیاری کو یقینی بنایا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمدا سحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی فعال شرکت کیلئے قریبی رابطوں اور تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے پروگرام کے جائزہ کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ اور خصوصی سیکرٹری یو این نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو مجوزہ پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی جس میں اعلیٰ سطح کی مصروفیات ، دوطرفہ ملاقاتوں کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر دیگر اہم مصروفیات شامل تھیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا، اس کی ترجیحات اور انتظامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی اور ہدایت کی کہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران پاکستان کی فعال شرکت کیلئے قریبی رابطہ اور تیاری کو یقینی بنایا جائے








