جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس

111
All Party Hurriyat Conference
All Party Hurriyat Conference

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت پیش کی جس میں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہاں جاری بیان کے مطابق حریت کانفرنس کے کنوینرمحمود احمد ساغر کی قیادت میں وفد نے ، جس میں سید یوسف نسیم، حاجی سلطان بٹ، ایڈوکیٹ پرویز احمداور امتیاز وانی نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن برائے انڈیا و پاکستان کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام یادداشت پیش کی

یادداشت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل میں اپنا کردار ادا کریں۔