اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اسے ختم کرکے دم لیں گے، ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے کرپشن …
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کی پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اسے ختم کرکے دم لیں گے، ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمہ کےلئے پرعزم ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ قومی دولت کو لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا، احتساب کےلئے مزید قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے، موجودہ سسٹم سے باہر نکل کر احتساب نہیں کر سکتے، ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالہ سے جو ادارے بنائے گئے ہیں وہ احتساب کےلئے اقدامات کریں۔








