جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سن وئی دونگ سے الوداعی ملاقات

81
APP44-26 RAWALPINDI: September 26 - Sun Weidong, Ambassador of China called on Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa to bid farewell at the end of his tenure in Pakistan. APP

راولپنڈی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وئی دونگ نے منگل کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ سن وئی دونگ جن کی پاکستان میں سفارتی مدت ختم ہو رہی ہے، نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔