جنوبی افریقا اور بھارت کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

جنوبی افریقا اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشمتل سیریز کا تیسرا میچ 22 اپریل بروز بدھ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو مہمان بھارتی ویمن ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

جوہانسبرگ۔21اپریل (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشمتل سیریز کا تیسرا میچ 22 اپریل بروز بدھ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو مہمان بھارتی ویمن ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

میزبان خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی خواتین ٹیم کو 6 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم لورا وولوارڈٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ویمنز کو ہرمن پریت کورلیڈ کریں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔