جوہانسبرگ۔14نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کل (جمعہ کو) وانڈررز سٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے،اس نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 61 رنز سے شکست دی تھی ، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ،تاہم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے پروٹیز ٹیم کو 11 رنز سے ہر اکر ایک مرتبہ پھر 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں اس نے میزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف چار بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔ بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کماریادیو کریں گے ۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ایڈن مارکرم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو وانڈررز سٹیڈیم جوہانسبرگ میں ہوگا جو فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔