گوہاٹی۔26نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا نے بھارت کو گوہاٹی ٹیسٹ میں 408 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کلین سویپ کرلی ۔پروٹیز ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے اس کو اس کی سرزمین پر 25 سال بعد وائٹ واش کر دیا۔جنوبی افریقا کے بائولر زکی عمدہ بائولنگ کے باعث گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پانچویں …
جنوبی افریقا نےبھارت کو گوہاٹی ٹیسٹ میں 408 رنز سے ہرا 25 سال بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا

مزید خبریں
گوہاٹی۔26نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا نے بھارت کو گوہاٹی ٹیسٹ میں 408 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کلین سویپ کرلی ۔پروٹیز ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے اس کو اس کی سرزمین پر 25 سال بعد وائٹ واش کر دیا۔جنوبی افریقا کے بائولر زکی عمدہ بائولنگ کے باعث گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پانچویں روز میزبان بھارتی ٹیم 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارتی بلے باز جنوبی افریقی سپنرز کے آگے بے بس دکھائی دئیے۔
یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔جنوبی افریقا کے مارکو جانسن کوآل رائونڈ کارکردگی پر میچ جبکہ سائمن ہارمرسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔بدھ کودو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت نے 27 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر بعد کلدیپ یادیو 5اور دھروو جوریل 2ایک ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان ریشبھ پنت بھی 13 رنز بناکر چلتے بنے۔ صرف 58 رنز پر آدھی بھارتی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔سائی سدھرشن آؤٹ ہونے والے چھٹے بھارتی بلے باز تھے جنہوں نے 139 گیندوں پر 14 رنز بناکر بھارت کی دوسری سست ترین اننگز کھیلی۔
واشنگٹن سندر 16 جبکہ نتیش کمار ریڈی اور محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔سائمن ہارمر نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ کیشو مہاراج نے 3 اور سینوران متھوسامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
یوں پروٹیز ٹیم نے گوہاٹی ٹیسٹ میں میزبان بھارتی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز نہ صرف 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی دو میچوں کی سیریز میں مشن کلین سویپ بھی مکمل کرلیا۔ اس سے قبل 2000 میں بھارتی سرزمین پر جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز جیتا تھا اور 25 سال بعد یہ دوبارہ ممکن ہوا ہے۔اس سے قبل ایڈن گارڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے کھیل کے تیسرے دن 30 رنز سے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔جنوبی افریقا کے مارکو جانسن کوآل رائونڈ کارکردگی پر میچ جبکہ سائمن ہارمرسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








