لاہور۔10فروری (اے پی پی):میتھیو برٹزکے کی دھواں دار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے تین ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ …
جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف
لاہور۔10فروری (اے پی پی):میتھیو برٹزکے کی دھواں دار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے تین ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز سکور کیے۔
میچ میں میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن سمتھ نے 41 رنز بنائے۔پروٹیز کپتان ٹیمبا باوما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے اور جیسن سمتھ کے درمیان دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بنائے گئے۔ جیسن سمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پہلے میتھیو بریٹزکے ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بن گئے۔دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کائل ویرین محض 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔
کائل ویرین کی جلد وکٹ گرنے کے بعد میتھیو بریٹزکے اور ویان مولڈر کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز جوڑے گئے جس سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کیے تھے جبکہ ان کے بعد ویان مولڈر 64 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ سینوران موتھو سیمی دو رنز بنا سکے۔ایتھن بوش 7 اور میہلی مپونگوانہ ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
یوں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے اور اس نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 305 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورورکی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مائیکل بریسویل ایک وکٹ حاصل کر سکے۔









