وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کی پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کی پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم اپنے بزرگوں کی بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ایک مضبوط، خوشحال اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے پاکستان کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر یہاں جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آج نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، معاشی استحکام مضبوط ہوا ہے، اصلاحات پالیسی سے عملدرآمد کی طرف بڑھ رہی ہیں، مالی اور بیرونی شعبے کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، اور معیشت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استحکام اب ہماری بنیاد ہے، اب ہم ترقی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہماری توجہ معاشی ترقی کو تیز کرنے، سرمایہ کاری لانے، برآمدات بڑھانے، روزگار پیدا کرنے اور اپنے لوگوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر ہے، اس سفر کا مرکز ہمارے لوگ ہیں جو ہماری سب سے بڑی طاقت اور سب سے اہم سرمایہ ہیں، نوجوانوں، خواتین، کاروباری افراد، کسانوں، محنت کشوں، فری لانسرز، جدت لانے والوں اور کاروباری اداروں کو ہنر اور مواقع فراہم کرنا پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا مقصد واضح ہے کہ استحکام کو ترقی میں ، اصلاحات کو مواقع میں اور معاشی پیش رفت کو عوام کی بہتر زندگی میں بدلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن سمت واضح ہے، تسلسل، مشترکہ کوشش اور پاکستان کی صلاحیت پر یقین کے ساتھ ہم آج کی پیش رفت کو کل کی خوشحالی میں بدل سکتے ہیں۔یومِ آزادی مبارک۔ پاکستان پائندہ باد!







