وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یومِ آزادی کی 79ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ آزادی ہمارے لیے خوشی، شکرگزاری، فخر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔یوم آزادی کے موقع پر یہاں جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کے حضور شکر …

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ آزادی ہمارے لیے خوشی، شکرگزاری، فخر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔یوم آزادی کے موقع پر یہاں جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لانے اور قومی کامیابیوں پر خوشیاں منانے کا دن ہے،ہم معرکۂ حق میں کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے یومِ آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں آزادی کی حفاظت کے ساتھ معرکۂ معیشت میں بھی پاکستان کا لوہا منوانا ہے، ہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر معاشی میدان میں پاکستان کو ایک مضبوط اور باوقار ملک بنانا ہے،پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور معاشی خودمختاری کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج ہم صرف پاکستان کے یومِ آزادی کی 79ویں سالگرہ نہیں منا رہے بلکہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے 150ویں یومِ پیدائش کی خوشیاں بھی منا رہے ہیں،قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کا خواب دیکھا، یومِ آزادی ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی عظیم جدوجہد، بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظمؒ کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں کو اپنی قومی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا،آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، خودمختار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی کی حفاظت صرف سرحدوں پر نہیں، معاشی، علمی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں کامیابی سے بھی ہوتی ہے۔

مزید خبریں