جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا، میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے بیانات، کانٹے دار مقابلے کی توقع

68

سنچورین ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سےسنچورین میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان کھیلا گیا پہلا دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرا انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ انگلش ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور اپنے دورہ کے دوران پروٹیز کے خلاف چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک سنچورین، دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2020 ءکو کیپ ٹاﺅن، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔