جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا

سنچورین۔24دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر بروز منگل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم تیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے …

سنچورین۔24دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر بروز منگل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم تیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے ہرا چکی ہے جبکہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔