جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

برسٹل۔ 26 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ اتوار کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پروٹیز نے 12.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان 95 …

برسٹل۔ 26 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ اتوار کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پروٹیز نے 12.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان 95 رنز بنائے تھے لیکن بارش کی وجہ سے اس کے بعد بقیہ کھیل ممکن نہ ہو سکا اور میچ کو ختم کر دیا گیا۔ ہاشم آملہ 51 اور ڈی کوک 37 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply