بنوئی۔ 11 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمن ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل) اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی تاہم جنوبی افریقہ …
جنوبی افریقہ اور پاکستان ویمن ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
بنوئی۔ 11 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمن ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل) اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی تاہم جنوبی افریقہ ویمن نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی، دونوں ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آج اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستانی ویمن ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے اسے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہو گا۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔








