پریٹوریا۔ 14مئی (اے پی پی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور میزبان جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی کیونکہ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ …
جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ج مدمقابل ہوں گی

مزید خبریں
پریٹوریا۔ 14مئی (اے پی پی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور میزبان جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی کیونکہ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ٹائی ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج بدھ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 18 مئی کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔








