گراس آئیلٹ۔19جون (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لئے۔ اوپنر ڈین ایلگر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی، کوئنٹن ڈی کاک 59 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، گیبریئل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی سٹیڈیم، گراس آئیلٹ میں میزبان …
جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لئے، ڈین ایلگر اور ڈی کاک کی نصف سنچریاں

مزید خبریں
گراس آئیلٹ۔19جون (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لئے۔ اوپنر ڈین ایلگر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی، کوئنٹن ڈی کاک 59 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، گیبریئل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی سٹیڈیم، گراس آئیلٹ میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی تین وکٹیں 37 کے مجموعی سکور پر گر گئیں، ایڈن مارکرم صفر، کیگن پیٹرسن 7 اور وان ڈر ڈوسن 4 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان ڈین ایلگر اور کائل ویرائن نے چوتھی وکٹ میں 87 رنز کا اضافہ کیا۔ ویرائن 27 رنز بنانے کے بعد شینن گیبریئل کا نشانہ بن گئے۔
ڈین ایلگر نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انہیں کائل میئرز نے کلین بولڈ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لئے، کوئنٹن ڈی کاک 59 اور ویان ملڈر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ شینن گیبریئل نے دو جبکہ کیمار روچ، جیڈن سیلز اور کائل میئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔








