جوبا۔ 05 ستمبر (اے پی پی) جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے تین دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے 4 ہزار امن فوجیوں کی ملک میں تعیناتی قبول کر لی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل دارلحکومت جوبا میں حکام امن مشن کی تعیناتی کی مخالفت کرتے رہے تھے، جس کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان …
جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت ن 4 ہزار امن فوجیوں کی ملک میں تعیناتی قبول کر لی

مزید خبریں
جوبا۔ 05 ستمبر (اے پی پی) جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے تین دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے 4 ہزار امن فوجیوں کی ملک میں تعیناتی قبول کر لی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل دارلحکومت جوبا میں حکام امن مشن کی تعیناتی کی مخالفت کرتے رہے تھے، جس کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ یہاں ساڑھے تیرہ ہزار امن فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔ جنوبی سوڈان میں 2013ءسے جاری خانہ جنگی اور صدر سلوا کیر اور ان کے نائب ریک مچار کے درمیان محاز آرائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور بیس لاکھ سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔








