منیلا۔19اپریل (اے پی پی):فلپائن کے صوبے داوا اورینٹل میں 5.9درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق فلپائن کے جنوبی صوبے داوا اورینٹل میں 5.9 درجے شدت زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجکر 23منٹ پر محسوس کیے گئے، ریکڑ سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 49کلومیٹر کی گہرائی …
جنوبی فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ

مزید خبریں
منیلا۔19اپریل (اے پی پی):فلپائن کے صوبے داوا اورینٹل میں 5.9درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق فلپائن کے جنوبی صوبے داوا اورینٹل میں 5.9 درجے شدت زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجکر 23منٹ پر محسوس کیے گئے، ریکڑ سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 49کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جو صوبے کے قصبے مانے سے تقریبا 54کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔زلزلے کے بعد فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








