ملتان ۔17 جولائی (اے پی پی)ملتان ترقیاتی پیکیج اورامن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیرپورٹ پراجلاس منعقد ہواجس میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج اورامن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نیا …
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لئے حکومت کا تحفہ ہے،وزیراعلی پنجاب

مزید خبریں
ملتان ۔17 جولائی (اے پی پی)ملتان ترقیاتی پیکیج اورامن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیرپورٹ پراجلاس منعقد ہواجس میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج اورامن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ ملتان ڈویژن کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو اپنے کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لئے ہماری حکومت کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔ منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے۔ قومی وسائل میں کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی بلاامتیاز ایکشن جاری رکھاجائے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اوربازاروں میں اشیاء ضروریہ کے نرخوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،کمشنر ملتان ڈویژن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔








