ملتان ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی( میپکو)نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 77صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
میپکوترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 43 نئے مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 4 افراد موقع سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کو 51 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔میپکوترجمان کے مطابق بجلی چوری میں 72 گھریلو، ایک کمرشل اور 4 زرعی ٹیوب ویل شامل ہیں ۔
میپکوٹیموں نے ملتان میں 15، ڈی جی خان میں 15، وہاڑی میں 7 اور بہاولپور میں 4 بجلی چور پکڑے ۔اس کے علاوہ ساہیوال میں 16، رحیم یارخان میں 10، مظفر گڑھ میں 4 اور خانیوال میں 6 افراد بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے