13.3 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنوبی کوریا، جنگلات میں آگ نے 14 ہزار ہیکٹر سے علاقہ متاثر

جنوبی کوریا، جنگلات میں آگ نے 14 ہزار ہیکٹر سے علاقہ متاثر

- Advertisement -

سیئول۔25مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کی حکومت کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے بھڑکنے والی جنگلات کی آگ نے اب تک 14,694 ہیکٹر رقبہ متاثر ہواہے، جس کے نتیجے میں 15 افراد متاثر ہوئے، جن میں 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 3,300 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائم مقام وزیر داخلہ کو کی دونگ نے سیئول میں آفات اور حفاظتی اقدامات سے متعلق مرکزی ہیڈکوارٹر کے اجلاس میں آگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہواؤں، خشک موسم اور دیگر خراب موسمی حالات کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں شدید رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق، منگل کے روز 110 ہیلی کاپٹرز اور 6,700 اہلکاروں کو متحرک کیا جائے گا تاکہ جنوبی گیونگ سانگ صوبے کے علاقوں سان چیونگ، ہاڈونگ اور گیمہے، شمالی گیونگ سانگ کے اوئی سونگ، اور اولسان کے اُلجو ضلع میں پھیلتی آگ پر قابو پایا جا سکے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ منگل کی صبح 7 بجے تک پانچوں علاقوں میں اوسطاً 88 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ رہائشی علاقوں کو آگ سے بچانے کے لئے مزید اقدامات جاری ہیں۔

مقامی حکومتوں نے سڑکیں بند کرنے اور شہریوں کی پیشگی انخلا جیسے حفاظتی اقدامات بھی نافذ کیے ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔کو کی دونگ نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں اب تک 234 جنگلاتی آگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی وجہ پہاڑوں پر جانے والے افراد کی لاپرواہی یا زرعی فضلے اور کچرے کو آگ لگانا بنی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576082

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں