جنوبی کوریا میں متعدد گاڑیوں کے تصادم کے باعث 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

سیئول ۔17نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میںمتعدد گاڑیوں کے ایک خوفناک تصادم میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ 13 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔یہ واقعہ پیر کی صبح نارتھ گیونگ سانگ کی ایک ہائی وے پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کا عمل تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔پولیس کے …

سیئول ۔17نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میںمتعدد گاڑیوں کے ایک خوفناک تصادم میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ 13 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔یہ واقعہ پیر کی صبح نارتھ گیونگ سانگ کی ایک ہائی وے پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کا عمل تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔