سیئول۔9اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ورک ٹرین کے تصادم میں2 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا نے جمعہ کو قومی ریلوے آپریٹر کوریا ریل روڈ کارپوریشن (کے او آر اے آئی ایل ) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ سیئول کے گورو سٹیشن پر سب وے لائن 1 کے ریلوے ٹریک پر اس وقت پیش آیا جب دیکھ بھال اور مرمت کے …
جنوبی کوریا میں ورک ٹرینوں میں تصادم سے 2 مزدور ہلاک، ایک زخمی

مزید خبریں
سیئول۔9اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ورک ٹرین کے تصادم میں2 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا نے جمعہ کو قومی ریلوے آپریٹر کوریا ریل روڈ کارپوریشن (کے او آر اے آئی ایل ) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ سیئول کے گورو سٹیشن پر سب وے لائن 1 کے ریلوے ٹریک پر اس وقت پیش آیا جب دیکھ بھال اور مرمت کے کام کے دوران 2 ورک ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
اس حادثے میں کے او آر اے آئی ایل کے 2 مزدور جن کی عمر 30 سال تھی، ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک مزدور زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کے او آر اے آئی ایل کی جانب سے پولیس کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔








