سیول۔12اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی معروف مصنفہ ہان کانگ کو 2024 کا ادب کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق 53 سالہ ہان کانگ کو یہ اعزاز ان کی ’ان کی شاعرانہ نثر، جو تاریخی سانحات کا سامنا کرتی ہے اور انسانی زندگی کی ناپائیداری کو بے نقاب کرتی ہے‘ کے اعتراف میں دیا گیا۔ ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں …
جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کانگ نے ادب کا نوبل انعام جیت لیا

مزید خبریں
سیول۔12اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی معروف مصنفہ ہان کانگ کو 2024 کا ادب کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق 53 سالہ ہان کانگ کو یہ اعزاز ان کی ’ان کی شاعرانہ نثر، جو تاریخی سانحات کا سامنا کرتی ہے اور انسانی زندگی کی ناپائیداری کو بے نقاب کرتی ہے‘ کے اعتراف میں دیا گیا۔
ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئیں اور نو سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیول منتقل ہو گئیں تھیں۔ان کا تعلق ادبی گھرانے سے ہے، ہان کانگ کے والد ایک مشہور ناول نگار ہیں۔ہان کانگ نے 1993 میں شاعری سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا،تاہم 1995 میں انہوں نے اپنے اولین افسانوی مجموعے ’لو آف ییوسو‘ کے ذریعے نثر نگاری میں قدم رکھا۔ہان کانگ کو عالمی طور پر شہرت اس وقت ملی جب 2007 میں ان کا ناول ’دی ویجیٹیرین‘ شائع ہوا تھا۔








