اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر70 فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے …
جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ،جنوب مشرقی ایشیا کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر70 فیصد اضافہ ، درآمدات میں 9 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر70 فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں انڈونیشیا، ملائشیا، تھائی لینڈ اورجنوب مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.028 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 70 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.195 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مئی 2024 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 200.53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 163.45 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 110.79 ملین ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میںجنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر6.445 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر7.017 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا، مئی 2024 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 642.36 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 508.34 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 526.22 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے مجموعی درآمدات کاحجم 7.455 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








