غزہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):فلسطینیوں کی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے ، دوسری جانب اسرائیل نے بھی اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو شمال مغربی غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔حماس کے …
جنگجو شمال مغربی غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ شدید لڑائی لڑ رہے ہیں،حماس کا دعویٰ

مزید خبریں
غزہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):فلسطینیوں کی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے ،
دوسری جانب اسرائیل نے بھی اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو شمال مغربی غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔حماس کے اعلیٰ عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق نے جاری بیان میں مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امداد کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، ہم مصر کی طرف سے فیصلہ کن مؤقف کی توقع کرتے ہیں کہ امداد جلد از جلد غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
ادھر،گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبات، بین الاقوامی سطح پر غم و غصہ اور غزہ میں یرغمالیوں کو لاحق ممکنہ خطرے کے باوجود اسرائیل نے حماس کے خلاف جنگ کو تیز کر دیا ہے۔
فلسطینی سرزمین پر اس وقت خوف و ہراس کی صورتحال ہے جہاں امدادی سامان ناکافی ہونے سے بھی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 24 لاکھ شہریوں میں سے نصف سے بھی زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں اور ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔واضح رہے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ایک ہزار 400 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے جبکہ 239 کو اغوا کیا گیا۔ اسرائیل جوابی کارروائی کرتے ہوئے زمینی اور فضائی حملے کر رہا ہے جس کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔








