اقوام متحدہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال نے بے گھر ہونے بچوں کا اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ جس کے مطابق دنیا بھر میں جنگ اور مختلف تنازعات کی وجہ سے پچاس ملین بچوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کے ڈائریکٹر انتھونی لیک کے مطابق تقریباً ایک سال قبل ساحل سمندر پر ایلان …
جنگوں کی وجہ سے50 ملین بچے بے گھر، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال نے بے گھر ہونے بچوں کا اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ جس کے مطابق دنیا بھر میں جنگ اور مختلف تنازعات کی وجہ سے پچاس ملین بچوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کے ڈائریکٹر انتھونی لیک کے مطابق تقریباً ایک سال قبل ساحل سمندر پر ایلان کردی کی لاش اور خون میں لت پت چہرے کے ساتھ ایک ایمبولینس میں بیٹھے عمران دقنیش کی وہ ناقابل فراموش تصاویر ہیں، جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ہر لڑکے یا لڑکی کی ہر تصویر دنیا میں خطرات میں گھرے لاکھوں بچوں کی نمائندگی کرتی ہے۔








