جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی کا یوم شہادت ہفتے کو منایا جائے گا

جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی کا یوم شہادت ہفتے کو منایا جائے گا

فیصل آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر1965 کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا یوم شہادت کل ( 12ستمبر بروزہفتہ )منایا جائے گا۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نوازا گیا۔

برسی کے موقع پر شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی جائے گی۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔