برسلز۔7اپریل (اے پی پی):یورپی یونین کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے کہا کہ جنگ کے دوران سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا غیر قانونی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شہری انفراسٹرکچر، خاص طور پر توانائی کی سہولیات کو نشانہ بنانا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔یہ اصول روس کی یوکرین میں جنگ پر بھی …
جنگ کے دوران سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا غیر قانونی ہے، یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز۔7اپریل (اے پی پی):یورپی یونین کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے کہا کہ جنگ کے دوران سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا غیر قانونی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شہری انفراسٹرکچر، خاص طور پر توانائی کی سہولیات کو نشانہ بنانا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔یہ اصول روس کی یوکرین میں جنگ پر بھی لاگو ہوتا ہے اور ہر جگہ لاگو ہوتا ہے۔ ایرانی شہری آبادی ایران کی حکومت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اگر فوجی کارروائی کا دائرہ وسیع ہوا تو وہی سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ کھولا تو اس کے سول انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا جائے گا۔








