واشنگٹن۔4فروری (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے نواجو نیشن کے لئے کووڈ-19ڈیزاسٹر اعلامیہ پر دستخط کردیئے ہیں۔ وائٹ ہائوس کے مطابق اس اعلان کے تحت کووڈ۔19کے خلاف جاری لڑائی میں اس علاقے جہاں قدیم مقامی قبائلی آباد ہیں کے لئے امداد کو بڑھایا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کووڈ -19 سے متاثرہ نواجونیشن کے پورے قبائل کے لئے ہنگامی حفاظتی اقدامات بشمول …
جوبائیڈن نے نواجو نیشن کیلئے کووڈ -19ڈیزاسٹراعلامیہ پردستخط کر دیئے

مزید خبریں
واشنگٹن۔4فروری (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے نواجو نیشن کے لئے کووڈ-19ڈیزاسٹر اعلامیہ پر دستخط کردیئے ہیں۔ وائٹ ہائوس کے مطابق اس اعلان کے تحت کووڈ۔19کے خلاف جاری لڑائی میں اس علاقے جہاں قدیم مقامی قبائلی آباد ہیں کے لئے امداد کو بڑھایا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کووڈ -19 سے متاثرہ نواجونیشن کے پورے قبائل کے لئے ہنگامی حفاظتی اقدامات بشمول براہ راست وفاقی امداد کے لئے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ نواجو نیشن میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔








