جوش انگلس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر، الیکس کیری ٹیم میں شامل

پرتھ ۔19ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس پنڈلی کی چوٹ کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ تجربہ کار وکٹ کیپر الیکس کیری کو کینگروزسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جوش اانگلس کو گزشتہ روز پرتھ میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران …

پرتھ ۔19ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس پنڈلی کی چوٹ کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ تجربہ کار وکٹ کیپر الیکس کیری کو کینگروزسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جوش اانگلس کو گزشتہ روز پرتھ میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں پنڈلی میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انکاسکین کرایا گیا۔ سکین کی رپورٹس کے بعد آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے انہیں سیریز سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ رواں سال کے دوران جوش انگلس کی دوسری پنڈلی کی چوٹ ہے۔ اس سے قبل وہ گزشتہ دسمبر بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے معمولی چوٹ کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ بگ بیش لیگ کے باقی میچز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

جوش انگلس آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم میں ایک کلیدی بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ نمبر 3 پر دو سنچریاں بنا چکے ہیں ۔جوش انگلس کی جگہ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے الیکس کیری کی شمولیت کئی لحاظ سے حیران کن قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ ان کا ٹی20 ریکارڈ نہایت معمولی رہا ہے۔

تاہم وہ حالیہ ون ڈے میچز میں عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں اور مڈل آرڈر میں ایک اچھے فنشر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ کیری نے حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ کے دوران بھی ایک ٹی20 میچ میں جوش انگلس کی غیر موجودگی میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

جوش انگلس کا کہنا ہے کہ وہ انجری مسائل کو قابو میں رکھنے کے لیے مسلسل فزیو تھراپی کر رہے ہیں تاکہ کھیل کے لیے خود کو تیار رکھ سکیں۔آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کو آئندہ سال ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کے انتخاب میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، خاص طور پر وکٹ کیپر کے حوالے سے، کیونکہ عالمی کپ میں صرف 15 کھلاڑیوں کو سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لئے اعلدن کردہ کینگروز سکواڈمچل مارش (کپتان)،شان ایبٹ،زاویئر بارٹلیٹ،الیکس کیری،ٹم ڈیوڈ،بین ڈوارشئیس،جوش ہیزل ووڈ،ٹریوس ہیڈ،میٹ کوہنمن،گلین میکسویل،مچل اووین،میتھیو شارٹ،مارکس سٹوئنس اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے

مزید خبریں