جہانگیر خان ترین کو یونین کونسل خان واہ گھلواں سے متعدد شخصیات کی حمایت مل گئی

105
Election 2024
Election 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):جہانگیر خان ترین کو یونین کونسل خان واہ گھلواں سے بڑی کامیابی۔ملک سہیل بھارا سابق ناظم خان واہ گھلواں، ملک گل محمد بھارا، امجد خان گھلو، ملک طاہر عباس آہیر کا اپنے گروپ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، صدیق بلوچ گروپ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

اس موقع پر سردار طارق عباس گھلو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جہانگیر خان ترین، مہر محمد اشرف سیال، سردار نذیر احمد خان بلوچ کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ۔ جہانگیر خان ترین نے ملک سہیل بھارا و دیگر سیاسی شخصیات کا خیر مقدم کیا۔