ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ضلع بھر میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
جہلم ،ڈپٹی کمشنر کا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
جہلم۔ 22 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ضلع بھر میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ جلوسوں اور مجالس کے شرکا کے لیے صفائی، لائٹنگ اور طبی امداد کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے گرمی کی شدت اور حفظانِ صحت کے پیشِ نظر جلوس کے روٹس پر پینے کے صاف پانی کی سبیلوں اور سینی ٹائزر کا خصوصی اہتمام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122، ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور امن کمیٹی کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔









