جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان گرفتاراورناجائز اسلحہ برآمد

Illegal weapons
Illegal weapons

جہلم۔29 مارچ (اے پی پی):جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرکےاقدام قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان کوگرفتارکرلیااورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ہے،سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم حماد پرویز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے آلہ ضرب پسٹل30 بور معہ ایمونیشن برآمد،سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ثقلین علی کو گرفتار کر لیا،

ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، پولیس تھانہ للہ نے کارروائی کرتے ہوئی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم راج ولی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12 بور سنگل بیرل بر آمد،ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ جہلم پولیس اسلحہ ناجائز کے خلاف کمر بستہ ہے، ضلع جہلم کو ناجائز اسلحہ سے پاک کر کے ہی امن و امان کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔