امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جنسی جرائم میں سزایافتہ جیفری ایپسٹین سے کبھی اور کسی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے
جیفری ایپسٹین سے میرا کو ئی تعلق نہیں تھا ، میلانیا ٹرمپ
واشنگٹن ۔10اپریل (اے پی پی):امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جنسی جرائم میں سزایافتہ جیفری ایپسٹین سے کبھی اور کسی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے دعوے کر کےانہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کہا کہ مجھے ناپسندیدہ شخص جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والے جھوٹ کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا ایپسٹین یا ان کی ساتھی گیلین میکسویل کے ساتھ کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، بس معمولی خط و کتابت ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کبھی جیفری ایپسٹین سے دوستی نہیں رہی، مجھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو کبھی کبھار ان پارٹیوں میں مدعو کیا جاتا تھا جہاں ایپسٹین بھی ہوتا تھا، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میرا ایپسٹین یا میکسویل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔









