نیویارک۔28اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر ،سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدوف فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس …
جینک سنر ،کارلوس الکاراز اور ڈینیئل مدویدوف ،یو ایس اوپن ٹینس کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک۔28اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر ،سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدوف فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اطالوی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی مائیکل میکنزی لو میکڈونلڈ کو 6-2، 2-6، 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی لی تو کو 2-6، 6-4، 3-6 اور 1-6سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف نے سربین حریف کھلاڑی ڈوشان لاجووچ کو 3-6،6-3،3-6 اور 1-6 سے مات دی۔








